گھوٹکی میں مسافر بس پر ڈاکوؤں کا حملہ 19 افراد اغوا 10 مغوی بحفاظت بازیاب

ضلع گھوٹکی کے علاقے اوباڑو کے قریب پیر کی شب صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کو ڈاکوؤں نے روک کر 19 مسافروں کو اغوا کر لیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے فوری طور پر مشترکہ آپریشن شروع کر دیا۔
سڈنی بونڈی بیچ حملہ ساجد اکرم اور بیٹے نوید کے فلپائن سفر کا انکشاف داعش سے متاثر ہونے کے شواہد سامنے آ گئے

سکھر رینج کے ڈی آئی جی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق اب تک اغوا کیے گئے مسافروں میں سے 10 افراد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات بھر جاری آپریشن کے دوران کچے کی جانب جانے والے تمام راستے بروقت بند کر دیے گئے، جس کے باعث ڈاکو مغویوں کو کچے کے علاقے میں منتقل کرنے میں ناکام رہے۔

ڈی آئی جی سکھر کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں مغوی مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی مغویوں کی بازیابی کے لیے علاقے میں ناکہ بندی، تعاقب اور سرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔

حکام کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف اس آپریشن میں ایس ایس پی خیرپور، ایس ایس پی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی سمیت سکھر رینج کے پولیس افسران اور اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “گھوٹکی میں مسافر بس پر ڈاکوؤں کا حملہ 19 افراد اغوا 10 مغوی بحفاظت بازیاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!