آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کراچی ایوانِ صنعت و تجارت کا دورہ، خدمات کے اعتراف میں پرتپاک استقبال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی ایوانِ صنعت و تجارت کا دورہ کیا جہاں صدر ریحان حنیف سمیت تاجر رہنماؤں جاوید بلوانی، حفیظ عزیز، امتیاز اور دیگر اراکین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ آئی جی سندھ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔

عزیزآباد میں ہوائی فائرنگ کا معاملہ آپسی جھگڑے کا نتیجہ؛ پولیس کی بروقت کارروائی، اہم ملزم گرفتار

صدر کراچی ایوانِ صنعت و تجارت ریحان حنیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی میں شہرِ کراچی کو بدترین امن و امان کے مسائل کا سامنا تھا، تاہم سندھ پولیس کی مؤثر حکمت عملی کے باعث حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھتہ خوری کے حالیہ واقعات پر پولیس نے برق رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے تاجروں کو اطمینان بخش تحفظ فراہم کیا۔

اراکین کی جانب سے بھی سندھ پولیس کی کارکردگی کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی گئی، جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی کو جرائم میں کمی کا سبب قرار دیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ کمیونٹی، اسٹیک ہولڈرز اور پولیس کا مشترکہ ورکنگ ماڈل کراچی میں امن کی بحالی میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی، کیمرا نیٹ ورک، اسمارٹ اینالیٹکس اور کمیونٹی تعاون نے کرائم ڈیٹیکشن ریٹ کو 80 فیصد تک پہنچا دیا ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ 2019 سے اب تک 40 ہزار سے زائد کیمرے نصب ہونے سے سیکیورٹی نیٹ ورک مضبوط ہوا، جبکہ کمیونٹی بیسڈ کیمرہ سسٹمز کو 15 سے منسلک کرنا اسمارٹ سیکیورٹی ماڈل کی بنیاد ثابت ہوا۔ انہوں نے “فیس لیس پولیسنگ”، ای ٹکٹنگ، آئی ڈی ویری فکیشن، “تلاش” اور ای وی ایس سسٹمز جیسے اقدامات کو سیکیورٹی بہتری میں سنگِ میل قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اسٹریٹ کرائم میں 31 فیصد اور تشدد کے واقعات میں 55 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔ آئی جی سندھ نے حکومتِ سندھ، بزنس کمیونٹی اور عوام کے تعاون پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔

تقریب کے اختتام پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو کراچی ایوانِ صنعت و تجارت کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کراچی ایوانِ صنعت و تجارت کا دورہ، خدمات کے اعتراف میں پرتپاک استقبال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!