کراچی (اسٹاف رپورٹر) عزیزآباد میں دو روز قبل ہونے والی ہوائی فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع سے شروع ہوکر محلے کے افراد کے جھگڑے میں بدل گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ایک اہم ملزم سلمان عرف کاتھ کو گرفتار کرلیا۔
کورنگی میں ہفتہ وار کرائم میٹنگ — اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم
ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے 9mm پستول، .30 بور پستول اور زندہ راؤنڈز برآمد کیے گئے۔ پولیس نے کارروائی CCTV فوٹیج اور انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کی۔
ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ جھگڑا پہلے گھریلو نوعیت کا تھا، تاہم صورتحال بگڑنے پر محلے کے دیگر افراد بھی تنازع میں شامل ہوگئے۔ پولیس نے واقعے میں نامزد اور نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے تیز کر دیے ہیں، اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
ایس ایس پی سینٹرل نے واضح کیا کہ علاقے میں غیر قانونی اسلحے کے استعمال اور ہوائی فائرنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ تمام ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔