بنوں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن فتنۃ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک

تختی خیل/ہوید کے سرحدی علاقے میں فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلعی پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ طور پر ایک اہم اور فیصلہ کن آپریشن کیا۔ ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کی قیادت میں جاری کارروائی کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں فتنۃ الخوارج کے 5 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ پولیس کے تمام اہلکار محفوظ رہے۔
عمران خان بشریٰ بی بی اور روحانی اثر دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں نئے انکشافات

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سجاد خان کی براہِ راست نگرانی میں یہ آپریشن اس وقت بھی جاری ہے۔ آر پی او نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے جوان امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں، اور یہ کارروائیاں اسی عزم و حوصلے کا عملی اظہار ہیں۔

آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں نے پولیس کا بھرپور ساتھ دیا اور مشکوک سرگرمیوں سے متعلق مسلسل اطلاعات فراہم کیں، جس سے کارروائی کو کامیاب بنانے میں اہم مدد ملی۔ مقامی افراد نے کہا ہے کہ وہ اپنی دھرتی کے امن کے لیے پولیس کے ساتھ مکمل یکجہتی سے کھڑے ہیں۔

آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں اور لکی مروت پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خوارج کے خاتمے کے لیے ایسی کامیاب کارروائیاں خطے میں دیرپا امن کی ضامن ثابت ہوں گی۔
پولیس حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ دہشت گردوں کو کہیں بھی محفوظ پناہ گاہ نہیں ملنے دی جائے گی اور امن کے استحکام کے لیے مشترکہ آپریشن جاری رہے گا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “بنوں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن فتنۃ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!