جعلی میجر بن کر اغوا برائے تاوان میں ملوث خطرناک گروہ کے دو کارندے گرفتار

بوٹ بیسن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث دو مطلوب و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جو خود کو جعلی فوجی افسر ظاہر کرکے وارداتیں کرتے تھے۔
پی ایس او کا جہاز کلیئر دیگر آئل کمپنیوں کو بھی 15 روز کے لیے بغیر بینک گارنٹی کلیئرنس کی امید

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت طلال افسر عرف میجر ظفر ولد محمد افسر صدیقی اور امام بخش ولد صادق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران دو عدد 30 بور پستول بمعہ میگزین و راؤنڈز، ایک آڈی گاڑی، چار وائرلیس واکی ٹاکی سیٹس، تین بلٹ پروف جیکٹس اور چار موبائل فونز برآمد کیے گئے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ جعلی میجر ظفر کے نام سے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے شہریوں کو شارٹ ٹرم اغوا کرتے اور تاوان کی رقم وصول کرتے تھے۔ انہوں نے مدعی تاج الدین سے دو اقساط میں 80 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کا اعتراف بھی کیا، جس کا مقدمہ تھانہ ٹیپو سلطان میں درج ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان تھانہ بوٹ بیسن کے مقدمہ نمبر 807/2025 بجرم Tel Act، دفعہ 506 اور 25-D میں بھی نامزد ہیں۔ مزید یہ کہ طلال افسر عرف میجر ظفر (جعلی) پہلے ہی تھانہ سپر مارکیٹ اور تھانہ گلشن اقبال کے مقدمات میں عدالت سے اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مزید مقدمات تھانہ بوٹ بیسن میں درج کر لیے ہیں جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق گرفتار افراد پیشہ ور جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھتے ہیں، اور دورانِ تفتیش مزید اہم انکشافات متوقع ہیں

52 / 100 SEO Score

One thought on “جعلی میجر بن کر اغوا برائے تاوان میں ملوث خطرناک گروہ کے دو کارندے گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!