(تشکر نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے گریڈ 21 کے پولیس سروس آفیسر شکیل احمد درانی کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب کراچی تعینات کردیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد پر اتفاق
نوٹیفکیشن کے مطابق شکیل احمد درانی کی تقرری تین سالہ مدت کے لیے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے، اور وہ 20 اکتوبر 2025 سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
ذرائع کے مطابق شکیل احمد درانی پولیس سروس آف پاکستان کے سینئر افسر ہیں اور اس وقت گریڈ 21 میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی تعیناتی چیئرمین نیب کی منظوری سے عمل میں لائی گئی ہے۔