انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے میچ ریفری کو ہٹانے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے، جس کی باضابطہ اطلاع پی سی بی کو دے دی گئی ہے۔
کیچ میں دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ پاک فوج کے 5 جوان شہید فالو اپ آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے فیصلے کے بعد پی سی بی چیئرمین محسن نقوی آج اہم حکومتی عہدیداران سے مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے۔ امکان ہے کہ حکومت سے مشاورت کے بعد پی سی بی ایشیا کپ کے حوالے سے اپنا باضابطہ مؤقف پیش کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کے مطالبے پر عمل نہ کیا گیا تو قومی ٹیم ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ بھی کرسکتی ہے۔
اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی سی سی نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست رد کردی ہے۔ بتایا گیا تھا کہ پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے پر ریفری کے کردار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے آئی سی سی سے انہیں ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
پی سی بی کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ مؤقف جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔
