پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سیکٹر 36-G تیسر ٹاؤن میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کے ایک اہم رکن عدنان قریشی عرف میچ کو گرفتار کرلیا۔
شمالی بحر ہند میں پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشق
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 5 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 5 موٹر سائیکل نمبر پلیٹس، 3 فوٹو کاپی شدہ موٹر سائیکل دستاویزات، ایک اصل موٹر سائیکل دستاویز اور ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم عدنان قریشی اپنے ساتھیوں ناصر خان، عبدالعزیز خان عرف آصف، نبیل عرف کالا، بلاول اور دیگر کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے میں ملوث ہے۔ گینگ کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔
گرفتار ملزم کو برآمد شدہ موٹر سائیکلوں اور دیگر مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پاکستان رینجرز (سندھ) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر سے متعلق کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا پیغام کے ذریعے دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔
