ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا دعویٰ اسرائیل غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر رضامند ہو گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حکام غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نمائندوں نے اسرائیلی حکام کے ساتھ غزہ کے معاملے پر طویل اور نتیجہ خیز ملاقات کی، جس میں جنگ بندی کی شرائط پر اتفاق ہو گیا ہے۔
پی ایس ایکس کی تاریخ میں نئی بلندیاں ہنڈرڈ انڈیکس 130,164 پوائنٹس پر پہنچ گیا معاشی استحکام اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں ٹرمپ نے لکھا، ’’میرے نمائندوں نے آج غزہ کے حوالے سے اسرائیلی حکام سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں 60 دن کی جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے شرائط پر اتفاق کیا گیا۔ اس مدت کے دوران ہم تمام فریقین کے ساتھ مل کر جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے کام کریں گے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ قطر اور مصر، جو پہلے دن سے امن کے لیے کوشاں رہے ہیں، اس معاہدے کی حتمی تجاویز پیش کریں گے۔ ٹرمپ نے حماس پر زور دیا کہ وہ اس موقع کو ضائع نہ کرے کیونکہ مشرقِ وسطیٰ کے وسیع تر مفاد میں اس سے بہتر موقع دوبارہ نہیں ملے گا۔ ان کے مطابق، اگر اس موقع کو ضائع کیا گیا تو صرف حالات مزید خراب ہوں گے۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے، جہاں غزہ اور ایران کی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔

فلوریڈا کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ نیتن یاہو سے غزہ میں فوری جنگ بندی کے حوالے سے نتیجہ خیز بات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو بھی جنگ بندی کے خواہاں ہیں اور انہیں امید ہے کہ آئندہ ہفتے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کا معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا دعویٰ اسرائیل غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر رضامند ہو گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!