شکُّر نیوز رپورٹنگ،
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔
اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 697 پوائنٹس اضافے سے 64617 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں انڈیکس 786 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
بازار میں 58 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے۔
اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 123 ارب روپے بڑھ کر 9447 ارب روپے ہے۔