اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے، جہاں اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی کاربن لیوی سے متعلق تمام ترامیم کو مسترد کر دیا گیا جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پیش کردہ ترامیم کو منظور کر لیا گیا۔
کرسٹیانو رونالڈو کا النصر کوچ کے بغیر اسٹیفانو پیولی نے ذمہ داریاں چھوڑ دیں
بجٹ منظوری کے اس عمل سے قبل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کئی روز تک بجٹ پر تفصیلی بحث ہوئی تھی، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دی۔
اجلاس میں ارکان اسمبلی کی جانب سے مختلف ترامیم پیش کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، جن پر وزیر خزانہ اورنگزیب حکومت کی پوزیشن واضح کرتے ہوئے حمایت یا مخالفت میں دلائل دے رہے ہیں۔
ایوان میں بجٹ منظوری کا عمل آج کے اجلاس میں اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ حکومت کی اکثریت کے باعث مالی سال 2025-26 کا بجٹ منظور کر لیا جائے گا۔
