شان شاہد اور ریما خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی اداکارہ ریما خان کے ہمراہ خوبصورت آواز میں گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ریما خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں شان شاہد اور کچھ دیگر دوستوں کے ہمراہ کشور کمار کا مشہور گانا ’مسافر ہوں یارو‘ گنگناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا ہمیں 2024ء میں کسی نئے مفید کام کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے؟ براہِ مہربانی اپنی قیمتی تجاویز دیں۔

 

 

اس پوسٹ پر زیادہ تر مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کو یہی رائے دی کہ انہیں دوبارہ شان شاہد کے ساتھ کام ضرور کرنا چاہیے اور ساتھ ہی ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ شان شاہد اور ریما خان ماضی میں کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے اس آن اسکرین جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!