ڈی جی آئی ایس پی آر: جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، قوم اتحاد سے ناقابل شکست ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، کسی فرد یا گروہ کو اس کا حق حاصل نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی طبقات کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

پاکستان سمیت کئی ممالک کی ایران پر امریکی حملے کی مذمت، سفارتی حل پر زور

ملاقات کے دوران شرکاء نے پاک فوج کے قومی یکجہتی کے فروغ میں کردار کو سراہا اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرجوش استقبال کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں اور آئین تمام کو مکمل حقوق فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد صرف برابری اور ہم آہنگی سے ممکن ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے لیکن پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ اس کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نسلی یا لسانی نفرت جہالت کی علامت ہے اور تمام پاکستانی برابر ہیں۔ اگر قوم متحد رہے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔

مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں کے نمائندوں نے اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی نشستیں قومی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان کا تسلسل وقت کی اہم ضرورت ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی جی آئی ایس پی آر: جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، قوم اتحاد سے ناقابل شکست ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!