ایران کا اسرائیل پر خیبر شکن میزائلوں سے جوابی وار، ویڈیو جاری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حملے کے بعد ایران نے پہلی بار اسرائیل پر اپنے طاقتور ترین میزائل خیبر شکن سے حملہ کردیا۔ ایرانی حکام کے مطابق تقریباً 30 میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں اسرائیل کے کئی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر: جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، قوم اتحاد سے ناقابل شکست ہے

امریکا نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، اصفہان اور نطنز پر حملے کیے۔ ایرانی حکام نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے تاہم نقصانات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

ایران کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں خیبر شکن میزائل کو لانچنگ پیڈ سے کامیابی کے ساتھ فضا میں بلند ہوتے ہوئے اور ہدف کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حملہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب ہے۔

تہران نے واضح کیا ہے کہ اگر حملے بند نہ ہوئے تو مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ خطے میں کشیدگی میں اضافے کے بعد عالمی برادری کی جانب سے سفارتی حل پر زور دیا جا رہا ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “ایران کا اسرائیل پر خیبر شکن میزائلوں سے جوابی وار، ویڈیو جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!