کراچی ائرپورٹ پر غیر قانونی سمندر کے راستے اسپین بھجوانے والے گینگ بے نقاب، ایف آئی اے کی کارروائیاں جاری

(تشکر نیوز) کراچی ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائی کے دوران غیر قانونی طریقے سے اسپین بھجوانے میں ملوث متعدد گینگ بے نقاب ہوئے ہیں۔ ایف آئی اے نے بیرون ملک سے آنے والے 4 مسافروں سے تفتیش شروع کر دی ہے جن کی شناخت احسن شبیر، محمد بشیر، عون محمد اور حسیب خلیق کے نام سے ہوئی ہے۔ ان مسافروں کا تعلق گجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے ہے اور ان کے نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا، ملک سے پولیو کے خاتمے کے عزم کا اظہار

مسافر بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے کراچی ائرپورٹ پہنچے تھے اور انہوں نے عمرے اور وزٹ ویزے پر سعودی عرب، دبئی اور آذربائیجان کا سفر کیا۔ ایجنٹوں نے انہیں مذکورہ ممالک سے سینیگال بھیجا اور وہاں سے غیر قانونی راستوں سے ماروطانیہ تک پہنچایا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ مسافروں کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن حالیہ کشتی حادثے اور تشویشناک حالات کے باعث انہوں نے اس راستے سے انکار کیا اور پاکستان واپس آ گئے۔

مسافروں نے ایجنٹوں سے اسپین جانے کے لیے لاکھوں روپے فی کس میں معاملات طے کیے تھے۔ ایف آئی اے کی تفتیش میں ایجنٹوں اور سہولت کاروں کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، جن کا تعلق پشاور، بہاولپور اور گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ایف آئی اے نے ایجنٹوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ بیرون ملک جانے کے لیے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی سے رابطہ کریں اور اپنے ذاتی دستاویزات غیر متعلقہ افراد کو نہ دیں۔ ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لیے قریبی سرکل سے رابطہ کرنے کی اپیل کرتا ہے۔

62 / 100

One thought on “کراچی ائرپورٹ پر غیر قانونی سمندر کے راستے اسپین بھجوانے والے گینگ بے نقاب، ایف آئی اے کی کارروائیاں جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!