اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار، 3 کروڑ 84 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد

کراچی  پاکستان میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) نے تعلیمی اداروں کے گردونواح اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہے۔ مختلف کاروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 3 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 174.616 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

سندھ کے بلدیاتی مسائل اور اقدامات پر وزیر بلدیات سعید غنی کا تفصیلی بیان

راولپنڈی میں سروس روڈ پر یونیورسٹی کے قریب کی جانے والی کارروائی میں دو ملزمان سے 1 کلو چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

دیگر اہم کارروائیاں:

راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے دو پارسلز سے 116 گرام ویڈ برآمد۔

کوئٹہ میں کوریئر آفس کے ذریعے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 6.8 کلو آئس برآمد، جو کہ لیڈیز کپڑوں میں چھپائی گئی تھی۔

بلوچستان کے پسنی کے غیر آباد علاقے سے 90 کلو چرس اور 50 کلو آئس برآمد۔

سہراب گوٹھ کراچی میں ہوٹل کے قریب ایک ملزم سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد۔

اسلام آباد کے قریب ایم ون موٹر وے پر ایک ملزم سے 5 کلو آئس، 1.2 کلو چرس اور 500 گرام ہیروئن برآمد۔

چناب ٹول پلازہ جی ٹی روڈ گجرات کے قریب ایک گاڑی سے 4.8 کلو افیون برآمد، دو ملزمان گرفتار۔

حیدر آباد جامشورو میں پیٹرول پمپ کے قریب 2 کلو چرس اور 1.5 کلو آئس برآمد۔

ترکی ٹول پلازہ جہلم کے قریب ایک ملزم سے 1.1 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف کی کارروائیاں منشیات کی روک تھام کے لیے جاری رہیں گی۔

bcf28c29 d6f7 4e0d 9125 4332d46172d0 aa2fc83f 5d59 4abf 8e8f 81c4668102b7 f67d69bc 7def 4967 9d06 20f0389f01af fcd0d222 19ac 43b4 8dd4 a2a6cc02d8ae 9bafbde2 f143 42f2 8054 6b3d490d8a70 5bb51afa aa0a 4b1d 9329 6bca22cdbd43 81ea99a9 50e5 4e50 9a5f 737622e7b84f b5667787 6d0e 46ce 8540 263c768e622d 131085cc 9e89 4199 9f88 eaf29f73d24f bc3ad4c9 94eb 415c b65b 2c54439dc20d 9baf2103 a7ff 4fdb b732 690172299b7d 8a213377 a72a 4739 bcb0 ca51b49e181d aefe2153 fdde 49b0 aa94 82b81569efa0 be136631 d19b 432c 8369 5d8e73406747 085a2f2c 14a1 4656 8d2b 39beef2b2358 4640acc4 b321 486e baf4 320203f9110a b0992414 e67c 4751 b27e 8c200507c5b1 5c0ed4d7 b322 4c10 a46b 6991764891d6 7f54ac4d 604d 4f7b a391 18ef323489b9 4616f3c0 ef89 497e 99bb bcc5ae1eace2 82641743 0c15 4a92 8375 917e8b37960b

63 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار، 3 کروڑ 84 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!