دیامر چلاس: گرینڈ جرگہ میں ترقی، امن و امان، اور تعلیم پر تبادلہ خیال

ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں ایک اہم گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف منسٹر گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، کمانڈر ایف سی این اے، مقامی سیاستدان، صوبائی سیکریٹریز، اعلیٰ سول و فوجی افسران، علماء، اور عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Biggest Stars in Action for PSL 10 | Full Squad Reveal

جرگے میں علاقے کی ترقی، امن و امان، تعلیم، اور دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ کمانڈر ایف سی این اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ اعلیٰ سول و ملٹری حکام کی موجودگی اس بات کا عندیہ ہے کہ تمام ادارے عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔ انہوں نے مسائل کے حل کے لیے پاک فوج کے کردار کو واضح کیا اور یقین دلایا کہ پاک فوج متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر دیامر کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور حصہ ڈالے گی۔

کمانڈر ایف سی این اے نے زور دیا کہ علاقے کی ترقی کے لیے عوام کو بھی فعال کردار ادا کرنا ہوگا، اور کمیونٹی بیسڈ سسٹم کے نفاذ کی تجویز پیش کی تاکہ عوام براہِ راست علاقے کی ترقی میں شراکت دار بن سکیں۔

جرگے میں عمائدین اور علماء کرام نے علاقے کی ترقی اور امن کے قیام کے لیے پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کا عزم کیا۔

کمانڈر ایف سی این اے نے چلاس میں قائم وکیشنل ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور دیامر کے نوجوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں اور گلگت بلتستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

طلباء اور نوجوانوں نے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے علاقے میں امن و ترقی کے لیے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “دیامر چلاس: گرینڈ جرگہ میں ترقی، امن و امان، اور تعلیم پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!