شکر نیوز: اسلام آباد: حکومتی ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر کے لیے مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران اب تک پاور سیکٹر کو سبسڈی کی مد میں 159 ارب روپے فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید 50 ارب روپے کا اجرا بھی زیر غور ہے۔
جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 16 بہادر جوان شہید
ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر 2024 تک سرکلر ڈیٹ کے فلو کو آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ہدف کے مطابق برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ طے شدہ ہدف کے مطابق سرکلر ڈیٹ کا فلو 461 ارب روپے تک محدود رکھنا تھا، لیکن اب تک صرف 70 ارب روپے تک پہنچا ہے جو کہ مقررہ ہدف سے کہیں کم ہے۔
حکومتی ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ نقصانات میں کمی اور کارکردگی میں بہتری کی بدولت پاور سیکٹر کے حوالے سے آئی ایم ایف کے اہداف باآسانی حاصل کر لیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاور سیکٹر کو 128 ارب روپے سبسڈی دی گئی، جبکہ دوسری سہ ماہی میں 31 ارب روپے جاری کیے گئے۔ مزید 50 ارب روپے کی سبسڈی کے بعد مجموعی مالیت 209 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گی۔