...

اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں 8 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کیا اور 5 کروڑ 63 لاکھ سے زائد مالیت کی 348.754 کلوگرام منشیات برآمد کی۔

اہم کارروائیاں:

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی: عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

سیالکوٹ:

شہاب پورہ ریلوے پھاٹک کے قریب نیدرلینڈز بھیجے جانے والے پارسل سے 5.4 کلو آئس برآمد، ایک ملزم گرفتار۔

لاہور:

جی پی او لاہور میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 500 گرام ہیروئن برآمد۔

راولپنڈی:

کوریئر آفس سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل میں 54 گرام کیمیائی مواد برآمد۔

بلوچستان:

قلعہ عبداللہ: 156.8 کلو چرس برآمد۔

چاغی: غیر آباد علاقے سے 90 کلو افیون اور 7 کلو آئس برآمد۔

حب (وندر): 18 کلو افیون اور 6 کلو ہیروئن برآمد۔

پسنی: کوسٹل لائن سے 60 کلو چرس برآمد۔

ملتان:

ساہو چوک کے قریب کار میں چھپائی گئی 5 کلو آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔

قانونی کارروائی:

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اے این ایف کا یہ آپریشن معاشرے سے منشیات کے ناسور کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

 

 

66 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.