...

کراچی میں ٹریفک جام کے ذمہ دار خراب واٹر ٹینکرز کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا اعلان

(تشکر نیوز) – کراچی کی ٹریفک پولیس نے شہر میں روز بروز بڑھتے ٹریفک جام کے مسئلے پر سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سڑک پر خراب ہونے والے واٹر ٹینکرز کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔

سندھ کے گوداموں سے 81 کروڑ روپے کی گندم غائب، تین فوڈ افسران برطرف

گزشتہ صبح شارع فیصل پر ٹریفک جام کی بدترین صورت حال سامنے آئی، جہاں واٹر ٹینکر کی خرابی کی وجہ سے ہزاروں شہری تقریباً 2 گھنٹے تک ٹریفک میں پھنسے رہے۔ شہریوں کے مطابق، ماڈل کالونی قبرستان سے ایئرپورٹ سگنل تک کا سفر 50 منٹ میں طے ہوا، اور وہ وقت پر دفاتر پہنچنے میں ناکام رہے۔

ٹریفک جام کے باعث ایمبولینسیں بھی پھنسی رہیں، اور ٹینکر ہٹانے میں 2 گھنٹے سے زیادہ وقت لگا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق، ایک واٹر ٹینکر صبح 5 بجے شارع فیصل پر خراب ہوا، جسے بعد میں ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹایا گیا۔ دوسرا ٹینکر کالونی گیٹ پر موجود تھا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹریفک پولیس حکام نے کہا ہے کہ آئندہ سڑک پر خراب ہونے والے کسی بھی واٹر ٹینکر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ خراب گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، اور اس حوالے سے روزانہ کی رپورٹ تیار کرکے بالا حکام کو ارسال کی جا رہی ہے۔

 

 

شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹریفک پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ گاڑیوں کی باقاعدہ دیکھ بھال یقینی بنائی جائے تاکہ سڑک پر خراب ہونے والے ٹینکرز اور گاڑیاں ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ نہ بنیں۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.