لاہور، 15 دسمبر 2024 – یو ٹیوبر رجب بٹ کو لاہور پولیس نے شادی کی تقریب کے دوران غیر قانونی طور پر شیر کے بچے کو بطور تحفہ لینے پر گرفتار کر لیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا ہوائی فائرنگ کے واقعات کا نوٹس، ایس ایچ اوز کو سخت ہدایات
ڈان نیوز کے مطابق، رجب بٹ کو چونگ پولیس نے محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے ہمراہ ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ رپورٹ کے مطابق، رجب بٹ کو شادی میں شیر کا بچہ تحفے میں ملا تھا، جس کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ رجب بٹ سے غیر قانونی پستول بھی برآمد ہوا ہے، جس پر تحقیقات جاری ہیں۔ اس غیر قانونی عمل پر محکمہ وائلڈ لائف نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔