تشکر نیوز کراچی: ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون، اسسٹنٹ کمشنر، پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے، پولیس، ٹریفک پولیس، کراچی میگا، میونسپل کمشنر گلبرگ، اے ڈبل ای کریم آباد انڈر پاس اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 7 خوارج ہلاک
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے ہدایت جاری کی کہ ضلع سینٹرل میں جاری تمام ترقیاتی اسکیموں کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔ کریم آباد انڈر پاس، رشید ترابی روڈ، شاہراہ ہمایوں اور شاہراہ نور جہاں کی سڑکوں کو جلد مکمل کرنے کی رپورٹ طلب کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے لکی ون مال، واٹر پمپ چورنگی، عائشہ منزل اور سرینا پارکنگ پر ٹریفک جام کے مسائل کے حوالے سے فوری حل نکالنے کی ہدایت بھی دی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی تاکید کی تاکہ ان نامکمل منصوبوں کو جلد مکمل کیا جا سکے اور رانگ وے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔