تشکر نیوز: کراچی میں عالمی دفاعی نمائش اور سیمینار "آئیڈیاز 2024” کے تحت کراچی شو کا انعقاد نشانِ پاکستان، سی ویو پر کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس اہم تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
پاکستان کی دفاعی صنعت کی عالمی نمائش: 12ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز-24 کی کامیاب اختتام
اس دوران کراچی شو میں پاک فوج اور پاک بحریہ کی مشترکہ فضائی مظاہروں، میرینز ڈرل، انسداد دہشت گردی کے ڈیمو اور فری فال جمپس جیسے دلچسپ اور شاندار مظاہرے پیش کیے گئے۔ یہ شو پاکستان کی دفاعی حکمت عملی اور قومی دفاع کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو نمایاں کرتا ہے۔
کراچی شو میں غیر ملکی معززین، اعلیٰ حکومتی افسران، وفاقی وزارتوں کے نمائندگان، صحافی، حکومت سندھ کے مختلف محکموں کے حکام، پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ ایونٹ پاکستانی افواج کی آپسی ہم آہنگی اور ان کے پیشہ ورانہ تعاون کا مظہر تھا۔