محمود مولوی کا بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان کی شدید مذمت

تشکر نیوز: سینئر سیاستدان اور سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق متنازع بیان کی سخت مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی اور من گھڑت باتیں پیش کیں۔

آئیڈیاز 2024: کراچی شو کا نشانِ پاکستان پر شاندار انعقاد، وزیر اعلیٰ سندھ کی شرکت

محمود مولوی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا یہ طرزِ سیاست پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے اور وہ سیاسی فائدے کے لئے پاکستان کا عالمی امیج خراب کر رہی ہیں۔ ان کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو سبوتاژ کرنا ہے اور وہ کھل کر پاکستان دشمنی میں سامنے آگئی ہیں۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کو ذاتی مفادات کے لئے پاکستان کا امیج خراب نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ اس طرح کے متنازع بیانات سے عمران خان کو مزید نقصان ہوگا۔

55 / 100

One thought on “محمود مولوی کا بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان کی شدید مذمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!