ڈاکٹر فاروق ستار اور نسرین جلیل کی آئیڈیاز 2024 نمائش میں شرکت، ملکی و غیر ملکی اسٹالز کا دورہ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کے سینئر مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے سینئر مرکزی رہنماء محترمہ نسرین جلیل کے ہمراہ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ دفاعی نمائش "آئیڈیاز 2024” میں شرکت کی۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش “آئیڈیاز 2024” کا آغاز، پاکستانی ساختہ ڈرون اور ٹینک کی نمائش

ڈاکٹر فاروق ستار اور محترمہ نسرین جلیل نے نمائش میں مختلف ملکی و غیر ملکی نمائشی اسٹالز کا دورہ کیا اور دفاعی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے نمائش کے منتظمین سے ملاقاتیں بھی کیں اور پاکستان کی دفاعی صنعت کی ترقی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

 

آئیڈیاز 2024 نمائش میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے دفاعی ماہرین، نمائندگان اور مبصرین شریک ہیں، جو جدید ترین دفاعی سازو سامان، ٹیکنالوجی اور تحقیقاتی پیش رفتوں کو دیکھنے کا موقع حاصل کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار اور نسرین جلیل کی شرکت نے اس اہم دفاعی نمائش میں ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت اور پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کے تاثر کو مزید مستحکم کیا۔

67 / 100

One thought on “ڈاکٹر فاروق ستار اور نسرین جلیل کی آئیڈیاز 2024 نمائش میں شرکت، ملکی و غیر ملکی اسٹالز کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!