...

چیئرمین مورڑومیربحر ٹاؤن کا بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لیے افسران کو ہدایات

کراچی (مورڑومیربحر ٹاؤن) چیئرمین مورڑومیربحر ٹاؤن نے نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی ہماری

کراچی میں 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش “آئیڈیاز 2024” کا آغاز

 

 

اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے افسران و عملے کو اپنی ذمہ داریوں کو مکمل لگن اور دیانتداری سے ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی شکایات کے ازالے اور مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ تمام جاری کاموں کی بروقت تکمیل پر توجہ مرکوز رکھی جائے، اور اراکین کونسل کی مشاورت اور تجاویز کو اہمیت دی جائے۔ اراکین کونسل نے آفس کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی لینے پر چیئرمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس نئے آفس سے عوام کے مسائل حل ہونے میں آسانی ہوگی، جبکہ افسران بھی اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے ادا کرسکیں گے۔ بلدیاتی افسران نے چیئرمین کو یقین دہانی کرائی کہ مورڑومیربحر ٹاؤن کے مسائل کے حل اور کاموں کی بروقت تکمیل کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت فرائض انجام دیے جائیں گے۔

58 / 100

One thought on “چیئرمین مورڑومیربحر ٹاؤن کا بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لیے افسران کو ہدایات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.