گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی والدہ کا چالیسواں؛ سوا کروڑ روپے خرچ کردیے

گوجرانوالہ میں کینگرہ برادری کے چھ بچوں نے اپنی والدہ مرحومہ سکینہ بی بی کے چالیسویں کی تقریب کو شاندار اور یادگار بنا دیا۔ 120 سالہ سکینہ بی بی کی یاد میں منعقدہ اس تقریب پر سوا کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی، جس میں 250 بکرے ذبح کیے گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولائن لیوٹ کو وائٹ ہاؤس کا پریس سیکریٹری نامزد کر دیا

تقریب کے لیے ملک بھر سے 8 ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا، جنہیں خصوصی پرائیویٹ مار کی میں بٹھا کر خدمات پیش کی گئیں۔ ناشتے میں سری پائے، گرم نان، اور چاول جبکہ شام کے کھانے میں مٹن چاول، نان، اور میٹھے میں گاجر اور سیب کا مربع پیش کیا گیا۔

 

 

تقریب میں مہمانوں کی سہولت کے لیے دو ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام بھی کیا گیا، اور کھانے کی تقسیم کے لیے 500 افراد کا عملہ تعینات کیا گیا۔ تین شفٹوں میں مہمانوں کو کرسیاں پر بٹھا کر باعزت طریقے سے کھانا پیش کیا گیا۔ اس بڑی تقریب کو دیکھ کر علاقے کے لوگ حیران رہ گئے۔

57 / 100

2 thoughts on “گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی والدہ کا چالیسواں؛ سوا کروڑ روپے خرچ کردیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!