نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف ٹریفک بندش کا شیڈول، متبادل راستوں کا اعلان

کراچی، 16 نومبر 2024: سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر 19 تا 22 نومبر 2024 کو صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک مختلف سڑکوں کو ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند رکھا جائے گا۔

بند سڑکیں اور فلائی اوورز:

حیدرآباد: سی آئی اے پولیس کی فورٹ اور پنیاری میں چھاپے، 2 مین پوری سپلائرز گرفتار

اسٹیڈیم فلائی اوور سے حسن اسکوائر اور حسن اسکوائر فلائی اوور سے نیشنل اسٹیڈیم تک دونوں فلائی اوورز بند ہوں گے۔

اسٹیڈیم روڈ: آغا خان ہسپتال سے حسن اسکوائر (سر شاہ سلیمان روڈ) جانے والی سڑک بند رہے گی۔

ڈالمیا روڈ: اسٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر کی جانب ٹریفک کا رخ موڑ دیا جائے گا۔

یونیورسٹی روڈ: نیپا سے آنے والی ٹریفک کو ایکسپو سینٹر سے اسٹیڈیم روڈ کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ہیوی ٹریفک کے متبادل راستے اور ہدایات:

کارساز: شارع فیصل سے کارساز روڈ پر ہیوی گاڑیوں اور واٹر ٹینکرز کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ یہ ٹریفک ڈرگ روڈ کا راستہ اختیار کرے۔

ملینیم مال: اسٹیڈیم روڈ پر ملینیم مال سے ہیوی ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہیوی گاڑیاں نیپا، عسکری IV، یا ملینیم سے نیپا چورنگی کا راستہ لیں۔

نیپا: نیپا سے حسن اسکوائر تک ہیوی ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ ٹریفک گلشن چورنگی یا ملینیم مال سے ڈرگ روڈ کا راستہ استعمال کرے۔

جیل چورنگی: حسن اسکوائر جانے والی ہیوی ٹریفک کو شہید ملت روڈ یا تین ہٹی کا راستہ اپنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

نیو ٹاؤن: یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو پی پی چورنگی یا شہید ملت روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔

لیاقت آباد نمبر 10: حسن اسکوائر کی طرف جانے والی ہیوی ٹریفک کو تین ہٹی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

سر شاہ سلیمان روڈ: حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم روڈ تک دونوں جانب کی سڑکیں بند رہیں گی۔ ٹریفک غریب آباد سے نیپا براستہ یونیورسٹی روڈ یا شارع فیصل کا راستہ اختیار کرے۔

 

 

عوام الناس سے درخواست ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں، ہدایات پر عمل کریں، اور گاڑیاں سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں۔ کسی مشکل کی صورت میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں یا فیس بک، واٹس ایپ نمبر 03059266907، اور ایف ایم ریڈیو 88.6 سے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔

61 / 100

One thought on “نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف ٹریفک بندش کا شیڈول، متبادل راستوں کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!