28 ویں سالانہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹرز کانفرنس: عالمی امن کے چیلنجز کے لئے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت اجاگر

اسلام آباد (تشکر نیوز) اٹھائیسویں سالانہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹرز کانفرنس کی اختتامی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں عالمی سطح پر امن کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون غلام اظفر مہیسر کی زیر انتظام شمسی اسپتال اور فاطمید فاؤنڈیشن کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اختتامی تقریب کی صدارت سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی نے کی۔ اس موقع پر امن مشنز کے لئے جدید تربیتی حکمت عملیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

کانفرنس کے شرکا نے پاکستان کی عالمی امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کانفرنس کے ذریعے قائم ہونے والے تعاون اور ہم آہنگی کو سراہا۔ عالمی امن کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر مشترکہ اقدامات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

67 / 100

2 thoughts on “28 ویں سالانہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹرز کانفرنس: عالمی امن کے چیلنجز کے لئے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت اجاگر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!