راشدہ طلیب، الہان عمر اور آندرے کارسن دوبارہ امریکی کانگریس کی رکن منتخب

امریکا میں صدارتی الیکشن کے ساتھ ساتھ سینیٹ کے نتائج کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس میں ریپبلکن جماعت سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدر منتخب ہوگئے

امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکنز نے سینیٹ کی مزید 12 نشستیں جیت لی ہیں، جس کے بعد سینیٹ میں ان کی مجموعی نشستیں 51 ہوگئی ہیں۔ کسی بھی جماعت کو سینیٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کم از کم 51 نشستیں درکار ہوتی ہیں، اور ریپبلکنز اس ہدف کو حاصل کر چکے ہیں۔

دوسری جانب، فلسطینی نژاد راشدہ طلیب دوبارہ کانگریس کی رکن منتخب ہوگئی ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار راشدہ طلیب نے مشی گن سے اپنی نشست برقرار رکھی ہے۔

اسی طرح، مسلمان امیدوار آندرے کارسن بھی کانگریس میں دوبارہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ڈیموکریٹک امیدوار آندرے کارسن نے انڈیانا سے مسلسل نویں بار کامیابی حاصل کی ہے۔

 

 

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، الہان عمر نے منی سوٹا کی ففتھ ڈسٹرکٹ سے کامیابی حاصل کی ہے اور انہوں نے 76.37 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

61 / 100

One thought on “راشدہ طلیب، الہان عمر اور آندرے کارسن دوبارہ امریکی کانگریس کی رکن منتخب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!