اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور ابتدائی سیشن میں ہی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

ناظم آباد میں آغا خان لیبارٹری میں ڈکیتی کی کوشش پولیس اور شاہین فورس نے ناکام بنادی، دو ملزمان گرفتار

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس کے اضافے کے بعد 91 ہزار 900 پوائنٹس سے بڑھ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 11 بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 1084 پوائنٹس یا 1.18 فیصد اضافے کے بعد 91 ہزار 944 پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 28 اکتوبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 91 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

 

 

اس سے قبل 25 اکتوبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 110 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 90 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا۔

57 / 100

One thought on “اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!