اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے خبردار کیا ملاقات سے روکنے کے خلاف درخواست نہیں آنی چاہیے۔

سینکڑوں کاسمیٹک مصنوعات میں خطرناک اور ممنوعہ کیمیکل کی موجودگی کا انکشاف

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد جہانگیر نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات عدالت میں پیش ہوئے، عدالتی استفسار پر ڈی آئی جی نے آگاہ کیا کہ عمران خان کو جیل رولز کے تحت تمام سہولیات فراہم کردی گئی ہیں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں بھی شروع ہو گئی ہیں،گزشتہ روز وکلا اور اہل خانہ نے ملاقات کی ہے۔

اسی عدالت نے علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی سماعت کی، عدالت میں موجود ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے آگاہ کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات پر کوئی پابندی نہیں۔

عدالت نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو مخاطب کرکے ریمارکس دیے کہ وہ اسے دیکھ لیں، آئندہ ایسی کوئی درخواست عدالت نہیں آنی چاہیے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کاآگاہ کیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر کیے ہیں، وہ پہلے طے کر لیتے ہیں اور پھر فہرست آجاتی ہے، جس کے بعد ملاقات کرادی جاتی ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے وہ کوارڈینیٹر انتظار حسین پنجوتھا تو اغوا ہو چکے ہیں جس پر ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ ان کے علاوہ بیرسٹر گوہر ، سلمان اکرم راجا بھی ہیں۔

عدالت نے سوال کیا کہ ملاقاتوں پرپابندی کیوں لگائی جاتی ہے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے جواب دیا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ہوم ڈیپارٹمنٹ پابندی عائد کرتا ہے۔

 

 

عدالت نے علی امین گنڈا پور کی ملاقات پر پابندی نہ ہونے پر درخواست نمٹا دی۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!