مودی سرکار کی پالیسیوں سے نالاں بھارتی سکیورٹی فورسز کے اہلکارخودکشیوں پرمجبور

مودی سرکار کی پالیسیوں سے نالاں بھارتی سکیورٹی فورسز کے اہلکارخودکشیوں پرمجبور
2007 سے اب تک صرف مقبوضہ کشمیر میں 587 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں

TASHAKUR NEWS WEB DESK

مودی سرکار کی پالیسیوں سے نالاں بھارتی سکیورٹی فورسز کے اہلکارخودکشیوں پرمجبور
2007 سے اب تک صرف مقبوضہ کشمیر میں 587 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں
بھارتی سکیورٹی فورسز کےاہلکاروں میں خودکشی کی شرح میں سنگین اضافہ ہوتا جارہا ہے، اور2007 سے اب تک صرف مقبوضہ کشمیر میں 587 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی پالیسیوں سے نالاں بھارتی سکیورٹی فورسز خودکشیوں پر مجبور ہوچکی ہے ،18 دسمبر کو بھارتی بی ایس ایف کے اہلکار 92 بٹالین کے موہل مولا نے خودکشی کر لی، ساتھی فوجی اہلکار نے بتایا کہ موہن مولا اس وقت دیوٹی پر تھا جب اس نے خودکشی کی۔ اسی طرح 19 دسمبر کو بھارتی سی آر پی ایف کے پولیس اہلکار اجے وگہیلا نے بھی خود کو پھانسی لگا لی تھی۔

بھارتی فوج کے افسران کی کرپشن ماتحتوں کے جائز حقوق بھی چھیننے لگی ہے اورسکیورٹی اہلکاروں کی خودکشی کی وجہ فوجی افسران کا ہتک آمیز رویہ اور ضرورت پڑھنے پر ماتحتوں کو چھٹی نہ دینا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 587 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے رائٹرز کے مطابق اس وقت مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی سکیورٹی فورسز کے نصف سے زائد اہلکار شدید تناؤ کا شکار ہیں۔

 

 

عرب ٹی وی الجزیرہ نے بتایا کہ بھارتی حکومت کی نا اہلی اور ناقص پالیسیوں کو بدولت ہندوستانی سکیورٹی فورسز میں ذہنی تناؤ اور ڈپریشن بڑھ گیا ہےجو بعد میں خودکشی کا سبب بننے لگاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!