غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
21 دسمبر تک پاکستان چھوڑنے والےافغان باشندوں کی تعداد 443,376 تک پہنچ چکی ہے
TASHAKUR NEWS WEB DESK
حکومت پاکستان کے اعلان کے بعدسےغیر قانونی مقیم افغان باشدوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جارہے ہے اور اب تک 443,376 افغانی اپنے ملک واپس جا چکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق 21 دسمبر 2023 کو1483 غیر قانونی مقیم افغانی پاکستان چھوڑ کر اپنے ملک چلے گئی جن میں 325 مرد، 313 خواتین اور 845 بچے شامل ہیں ۔افغانستان روانگی کے لیے 74 گاڑیوں میں 128 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
جس کے بعد اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 443,376 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے
