اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 61 کلوگرام منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 61 کلوگرام منشیات برآمد کیں اور 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔

نیو کراچی صنعتی ایریا میں گٹکا ماوا کے خفیہ کارخانے پر پولیس کا چھاپہ، ایک ملزم گرفتار

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی دو خواتین کے سامان سے 3.8 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

راولپنڈی کے چکلالہ کوریئر آفس سے برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل میں 30 گرام ویڈ اور سکاٹ لینڈ سے آنے والے پارسل میں 29 گرام ویڈ آئل برآمد کیا گیا۔

لاہور کے بادامی باغ لاری اڈے پر کارروائی میں ایک ملزم سے 4 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، جبکہ علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور کے نجی کارگو آفس میں پشاور سے آئے پارسل سے 1.3 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

چمن کے علاقے کلی ملک ولی میں واقع ایک غیرآباد جگہ سے اے این ایف نے 52 کلوگرام مارفین بھی برآمد کی۔

 

 

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

67 / 100

One thought on “اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 61 کلوگرام منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!