نیو کراچی صنعتی ایریا میں گٹکا ماوا کے خفیہ کارخانے پر پولیس کا چھاپہ، ایک ملزم گرفتار

کراچی: نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے کچی آبادی سیکٹر 5 ایف، خمیسو گوٹھ کے مکان نمبر 82/2 پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا بنانے کے خفیہ کارخانے کا پردہ چاک کیا اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی تصدیق۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم، عمیر ولد سعید احمد، اندرونِ خانہ گٹکا ماوا تیار کرنے میں ملوث پایا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے گٹکا ماوا بنانے میں استعمال ہونے والی مضرِ صحت اشیاء برآمد کیں جن میں 20 کلو گرام گیلی چھالیہ، 2 کلو تیار شدہ گٹکا ماوا، ایک بالٹی میں موجود چونا، ایک کمپیوٹر کانٹا، 1 کلو کتھا اور ایک بالٹی میں بھگوئی ہوئی تمباکو شامل ہیں۔

 

 

پولیس نے ملزم کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 563/2024 دفعہ 3/4/6/8(1) کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، گرفتار ملزم اس سے قبل بھی منشیات اور گٹکا ماوا فروشی کے 11 مختلف مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!