عید میلاد النبیﷺ پر واٹر کارپوریشن کی مبارکباد، سیرت پر عمل کی اپیل

تشکر نیوز: جشن عید میلاد النبیﷺ کے بابرکت موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او انجینئر اسداللہ خان نے اپنے پیغام میں عالم اسلام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن پوری امت مسلمہ کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے، کیونکہ اللہ نے اس دن کو اپنے محبوب نبی صلم کی ولادت کے لیے منتخب کیا، جنہیں پوری کائنات کے لیے رحمتہ للعالمین بنایا گیا۔

مددگار 15 ڈیفنس کی بروقت کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

انجینئر سید صلاح الدین احمد نے مزید کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی زندگی قرآن مجید کی عملی تفسیر ہے، اور آپ صلم کی حیات مبارکہ ایمانداری، دیانت داری، اور اعلیٰ کردار کا شاندار نمونہ ہے۔ آپ صلم کی تعلیمات نے دنیا میں روحانی اور معاشرتی انقلاب برپا کیا، اور ہمیں بھائی چارے، محبت، اور حسن سلوک کا درس دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نبی اکرم صلم کا ایک اہم پہلو غیر مسلم اقلیتوں کے ساتھ رواداری اور حسن سلوک تھا، اور آپ صلم نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا۔ اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے جو سب انسانوں کو مساوی حیثیت دیتا ہے اور رنگ و نسل یا ذات پات کی بنیاد پر کسی قسم کی تفریق کا قائل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور اس میں انتہا پسندی، فرقہ واریت، اور دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ پیغمبر اسلام نے ایک مکمل ضابطہ حیات کے طور پر قرآن کریم پیش کیا، جو قیامت تک انسانیت کے لیے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے۔

 

 

آخر میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس عزم کی یاد دلاتا ہے کہ ہم اپنی زندگی کو حضور صلم کی تعلیمات کے مطابق گزاریں اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں رہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں نبی اکرم صلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

55 / 100

One thought on “عید میلاد النبیﷺ پر واٹر کارپوریشن کی مبارکباد، سیرت پر عمل کی اپیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!