تشکر نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے رات گئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے اہم ملاقات کی، جس میں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمٰن کو آئینی ترمیم پر قائل کرنے اور حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی۔
سندھ حکومت کا خصوصی افراد کے لیے منفرد منصوبہ: انکلو سیو سٹی کا قیام
ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے جے یو آئی کے سربراہ کو آئینی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے آئینی ترمیم کا مسودہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر وزیراعظم نے مشاورت کے بعد جواب دینے کا وعدہ کیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل مولانا فضل الرحمٰن نے آئینی ترمیم کی حمایت کے حوالے سے حکومتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ جے یو آئی کسی بھی ایسے قانون کی حمایت نہیں کرے گی جو آئین اور جمہوریت سے متصادم ہو۔