جامعہ کراچی میں مالی بدانتظامی کے خلاف اساتذہ اور ملازمین کا احتجاج، تنخواہوں کی تاخیر پر شدید برہمی

تشکر نیوز: جامعہ کراچی میں مبینہ مالی بدانتظامی کے باعث تنخواہیں تاخیر کا شکار ہونے پر اساتذہ اور ملازمین نے وائس چانسلر آفس کے سامنے احتجاج کیا۔ اساتذہ اور ملازمین نے شعبہ ایڈمنسٹریشن کے سامنے جمع ہو کر مالی بے ضابطگیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔

کراچی کالجز میں داخلوں کی آن لائن پالیسی میں بدنظمی، ہزاروں طلبہ کلیم فارم کے لیے پریشان

احتجاج کرنے والے اساتذہ کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی تاخیر ان کے صبر کا پیمانہ لبریز کر چکی ہے، جبکہ ان کی ترقیاں بھی طویل عرصے سے رکی ہوئی ہیں۔ خاص طور پر شام کی کلاسز میں پڑھانے والے اساتذہ کے بلز گزشتہ ڈیڑھ سال سے ادا نہیں کیے جا رہے، جس نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے۔

 

 

اساتذہ نے خبردار کیا کہ اگر ان کی مالی ادائیگیاں جلد پوری نہ کی گئیں تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مزید سخت اقدامات کرنے پر مجبور ہوں گے۔

57 / 100

One thought on “جامعہ کراچی میں مالی بدانتظامی کے خلاف اساتذہ اور ملازمین کا احتجاج، تنخواہوں کی تاخیر پر شدید برہمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!