تشکر نیوز: کراچی کے کالجز میں آن لائن مرکزی داخلہ پالیسی ایک بار پھر شدید بدنظمی کا شکار ہو گئی، جس کے باعث پچیس ہزار سے زائد طلبہ نے کلیم فارم کے لیے رجوع کرلیا ہے۔ آن لائن پالیسی میں سنگین مسائل اور لاپرواہی کی وجہ سے ہزاروں طلبہ داخلوں کے حوالے سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ یہ پہلی بار نہیں ہوا، ماضی میں بھی مرکزی داخلہ پالیسی میں بے ضابطگیاں سامنے آتی رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا جدید ریڈار اور آٹومیٹک ویدر اسٹیشنز نصب کرنے کا بڑا منصوبہ
حیرت کی بات یہ ہے کہ مسائل سامنے آنے کے باوجود ڈائریکٹوریٹ نے بنا میرٹ داخلوں میں تبدیلیاں کرنی شروع کر دی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل کالجز نے ان مسائل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے دوبارہ داخلوں کا عمل شروع کیا جائے۔
داخلوں میں تاخیر کے باعث ان طلبہ کے فرسٹ ائیر امتحانات کے نتائج پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ہے جو اب تک داخلے کے حصول کے لیے دھکے کھا رہے ہیں۔