ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کی اپیل

کراچی (نامہ نگار): ضلع وسطی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز آج 9 ستمبر 2024 کو گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال شادمان، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن سے ہوا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال کے ایم ایس، اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حمیر احمد، ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سہیل میمن، ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ایاز شیخ، این اسٹاف آفیسر ڈاکٹر زین العابدین بھائیو، سیکیورٹی فوکل پرسن فضل اکبر اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

سندھ پولیس کا ملیر میں سیکیورٹی اور ایمرجینسی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا فیصلہ، جدید تربیتی کورسز متعارف کیے جائیں گے: آئی جی سندھ

ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کوتاہی نہ کریں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر قطرے پلانے کا کام کر رہے ہیں اور اگر کسی علاقے میں ٹیم نہ پہنچے تو انتظامیہ کو فوراً اطلاع دی جائے۔

 

 

پولیو مہم 9 ستمبر سے 15 ستمبر تک جاری رہے گی، جس میں 1717 پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ ضلع وسطی میں اس مہم کے دوران تقریباً 3 لاکھ 85 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر مقررین نے بھی پولیو کے سنگین نتائج پر روشنی ڈالی اور عوام کو آگاہی فراہم کی۔

62 / 100

One thought on “ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کی اپیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!