محکمہ موسمیات کا جدید ریڈار اور آٹومیٹک ویدر اسٹیشنز نصب کرنے کا بڑا منصوبہ

تشکر نیوز: محکمہ موسمیات نے ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں کی بہتر مانیٹرنگ کے لیے جدید سرویلنس ریڈارز اور آٹومیٹک ویدر اسٹیشنز کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 5 فکسڈ سرویلنس ریڈارز مختلف شہروں میں نصب کیے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا کے چراٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دو، بلوچستان کے کوئٹہ اور گوادر میں دو، جبکہ پنجاب کے لاہور میں ایک ریڈار لگایا جائے گا، جبکہ کراچی میں پہلے سے ہی جدید ریڈار اسٹیشن موجود ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کی اپیل

علاوہ ازیں، محکمہ موسمیات 3 پورٹیبل سرویلنس ریڈارز بھی خریدے گا، اور 300 آٹومیٹک ویدر اسٹیشنز ملک بھر کے مختلف شہروں میں نصب کیے جائیں گے۔ 105 اسٹیشنز بلوچستان میں، 75 خیبرپختونخوا میں، 85 سندھ (بشمول کراچی) اور 35 پنجاب میں نصب ہوں گے۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزاد خان کے مطابق، یہ منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے مکمل ہوگا اور اس پر 14 ارب روپے (50 ملین ڈالر) کی لاگت آئے گی۔ منصوبے کی تکمیل میں مقامی انجینیئرز کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ماہرین بھی معاونت فراہم کریں گے، اور یہ منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا۔

 

 

 

ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آٹومیٹک ویدر اسٹیشنز موسمیاتی تبدیلیوں کی بروقت نشاندہی اور درست تجزیے میں انتہائی معاون ثابت ہوں گے، جس سے مانیٹرنگ کا نظام مزید بہتر ہوگا۔

62 / 100

One thought on “محکمہ موسمیات کا جدید ریڈار اور آٹومیٹک ویدر اسٹیشنز نصب کرنے کا بڑا منصوبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!