بلوچستان کے شہداء کے خاندانوں نے حب الوطنی کی مثال قائم کر دی

یومِ دفاع کے موقع پر بلوچستان کے شہداء کے خاندانوں نے حب الوطنی کے جذبے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے مختلف علاقوں میں شہداء کی قبروں پر سلامی پیش کی گئی اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یومِ دفاع و شہداء پر شہداء کے لواحقین کا قوم کے نام خصوصی پیغام

بلوچستان کے بہادر بلوچوں اور پشتونوں نے پاکستان کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں، جبکہ دہشتگردی کا شکار ہونے والوں میں کئی معصوم شہری، خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ آج انہی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ملک میں امن و سکون قائم ہے۔

ایک شہید کے والد نے کہا، "میرا بیٹا 2009 میں سوات میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوا۔ ہماری بہادر فوج اور عوام نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ پشین بم دھماکے میں میری بھابھی اور بھتیجی شہید ہوئیں۔ ان کی مسکراہٹیں اور اچھے کام آج بھی یاد ہیں۔”

 

 

شہید کے بھائی نے کہا، "پولیس فورس میں خدمات انجام دیتے ہوئے میرے بھائی نے شہادت پائی، اور ہمیں اس کی شہادت پر فخر ہے۔”

61 / 100

2 thoughts on “بلوچستان کے شہداء کے خاندانوں نے حب الوطنی کی مثال قائم کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!