کراچی کے علاقے بنارس میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تشکر نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بنارس میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بلوچستان کے شہداء کے خاندانوں نے حب الوطنی کی مثال قائم کر دی
پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق شواہد اکھٹے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی اس بات کا اندازہ ہوگا کہ ڈکیتی مزاحمت کا معاملہ ہے یا پھر قتل کی پیچھے کوئی اور وجوہات ہیں۔