گلگت بلتستان میں پاک فوج کی جانب سے منی فری لانسنگ ہب کا قیام

تشکرنیوز:قدرتی حسن سے مالا مال گلگت بلتستان کو افواج پاکستان کی جانب سے ایک نایاب تحفہ دیا گیا ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تحت، پاک فوج نے ضلع غذر کے علاقے پھنڈر میں گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول میں ایک منی فری لانسنگ ہب قائم کیا ہے۔

ضلع جہلم کے نوگراں گاؤں میں پاک فوج کا سیلابی ریسکیو آپریشن جاری

سکول کے پرنسپل شاہین بیگ نے پاک فوج کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہت کم دنوں میں ہمیں یہ فری لانسنگ ہب مکمل کر کے دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کی جانب سے یہ ہب ہمارے لیے ایک تحفہ ہے، کیونکہ ہمیں اس کی اشد ضرورت تھی۔ اس ہب کے قیام سے طلباء کو انٹرنیٹ کی مفت سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس کے ذریعے ہونہار طالب علم آگے بڑھ سکیں گے۔

علاقے کے مکینوں اور نوجوانوں نے افواج پاکستان اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ اس اقدام سے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور وہ عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں گے۔

 

 

اس فری لانسنگ ہب کے قیام سے نہ صرف طلباء کو روزگار کے مواقع ملیں گے بلکہ علاقے کی معاشی ترقی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ پاک فوج کے اس اقدام کو علاقے کے عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے۔

61 / 100

One thought on “گلگت بلتستان میں پاک فوج کی جانب سے منی فری لانسنگ ہب کا قیام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!