تشکر نیوز: سندھ میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق، جدہ سے کراچی پہنچنے والے 32 سالہ مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں۔ مسافر کے نمونے تصدیق کے لیے ڈاؤ اوجھا کیمپس کی لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں۔
گلگت بلتستان میں پاک فوج کی جانب سے منی فری لانسنگ ہب کا قیام
متاثرہ شخص کو نیپا کے انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے تاکہ مرض کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر میں پائی جانے والی علامات منکی پاکس سے مشابہت رکھتی ہیں، جن میں جسم پر سرخی مائل دانے، بخار، اور جسم میں درد شامل ہیں۔ کیس کی حتمی تصدیق تک مسافر کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
محکمہ صحت کے حکام صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ اس مشتبہ کیس کی نوعیت کی مکمل وضاحت ہو سکے۔