کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران حسین آباد، فیڈرل بی ایریا، گلبرگ ٹاؤن میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان محمد افضل اور انس کو گرفتار کر لیا۔
کراچی میں خطرناک عمارتوں کی نشاندہی: عوام کو فوری انخلاء کی ہدایت
آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں ملزمان کے قبضے سے 30 بور پستول، ایمونیشن، موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔
تفتیش کے دوران ملزمان نے نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں اسلحے کے زور پر متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ گرفتار ملزمان کو اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔