وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبائی
اسمبلیوں کے اجلاسوں اور بزنس معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے موسمی تبدیلیوں، بارشوں اور سیلابی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال
کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اسپیکر بلوچستان کو ان کے دورے پر خوش آمدید کہا، جبکہ ملاقات میں دونوں صوبائی اسمبلیوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر اتفاق ہوا۔