سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

(تشکر نیوز): کراچی: حکومت سندھ نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے اور غیر مجاز استعمال کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تھانہ سچل پولیس کی کارروائیاں، اسٹریٹ کرائم کے تین ملزمان گرفتار

سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی جو سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کر رہے یا انہیں ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

اجلاس کی صدارت سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کی، جس میں صوبائی وزراء سعید غنی، علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، اور سیکریٹری جی اے محمد نواز سوہو نے شرکت کی۔

غیر ضروری سرکاری گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔ گاڑیوں کی الاٹمنٹ کے لیے واضح رہنما اصول نافذ کیے جائیں گے۔ نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے اور حاصل ہونے والے فنڈز کو ترجیحی منصوبوں پر خرچ کرنے کی سفارشات دی گئیں۔

اجلاس میں سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال اور پیٹرول، آئل، اور لبریکنٹس کے اخراجات کو کم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔  سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ہدایت دی کہ نیلامی کے عمل کو مکمل طور پر شفاف بنایا جائے اور بے کار گاڑیوں کو فروخت کرکے حاصل ہونے والی رقم کو عوامی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے۔

کمیٹی کے ممبران نے اخراجات میں کمی لانے اور سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کو روکنے کے لیے جامع سفارشات پیش کیں۔ حکومت سندھ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ کفایت شعاری کے اس عمل کو مؤثر طریقے سے نافذ کرکے عوامی وسائل کو محفوظ کیا جائے گا۔

62 / 100

One thought on “سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!