(تشکر نیوز): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف تین مختلف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 19 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری، ٹریفک کی روانی بحال کرنے کی کوششیں تیز
یہ کارروائیاں 6 اور 7 جنوری کو خیبرپختونخوا کے پشاور، مومند اور کرک کے علاقوں میں کی گئیں۔
پشاور (متانی):
پہلی کارروائی پشاور کے علاقے متانی میں ہوئی، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔
مومند (بازئی):
دوسری کارروائی مومند کے علاقے بازئی میں کی گئی، جس میں مزید 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
کرک:
تیسری کارروائی کرک کے علاقے میں کی گئی، جس میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
شہداء کی عظیم قربانی:
ان جھڑپوں میں پاک دھرتی کے تین بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا:
لانس حوالدار عباس علی (عمر 38 برس، تعلق ضلع غذر)
نائیک محمد نذیر (عمر 37 برس، تعلق اسکردو)
نائیک محمد عثمان (عمر 37 برس، تعلق ضلع اٹک)
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ بہادر سپوت دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر قربان ہوگئے۔
سینیٹائزیشن آپریشن جاری:
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تینوں علاقوں میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بھرپور عزم کے ساتھ مصروف عمل ہیں، اور ہمارے سپوتوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔